لندن: یہودی یادگار سے متعلق مجرمانہ واقعے کی انسداد دہشت گردی پولیس کی تحقیقات
👁️ 181 بار دیکھا گیا
لندن: یہودی یادگار سے متعلق مجرمانہ واقعے کی انسداد دہشت گردی پولیس کی تحقیقات
لندن (ڈیلی اردو) برطانوی دارالحکومت کی پولیس نے منگل 28 اپریل کے روز بتایا کہ اس کی انسداد دہشت گردی کی فورس کی طرف سے اس مجرمانہ واقعے کی چھان بین کی جا رہی ہے، جس میں شمالی لندن میں ایک یادگاری دیوار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی۔
لندن کے اس علاقے میں یہودی برادری کے ارکان کافی بڑی تعداد میں رہتے ہیں اور وہاں جس دیوار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، وہ ایران میں اس کریک ڈاؤن میں مارے جانے والے افراد کی یاد میں تعمیر کی گئی تھی، جس سے قبل وہاں ہونے والے ملک گیر حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں اسی سال جنوری میں سینکڑوں افراد مارے گئے تھے۔
برطانیہ میں پیش آنے والا یہ واقعہ یہودیوں یا ان کی املاک سے متعلق مجرمانہ واقعات کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کو ابھی تک کوئی دہشت گردانہ واقعہ نہیں سمجھا جا رہا، تاہم اس کی چھان بین انسداد دہشت گردی کی ذمے دار پولیس کے ماہرین کی طرف سے کی جا رہی ہے۔
لندن کے گولڈرز گرین نامی علاقے میں اس میموریل وال کو نقصان پہنچانے کا واقعہ پیر 27 اپریل کو پیش آیا تھا۔
لندن پولیس کے ڈیٹیکٹیو چیف سپرنٹنڈنٹ لُوک ولیمز نے بتایا کہ گولڈرز گرین نامی علاقے میں حالیہ ہفتوں میں یہودیوں یا ان کی املاک کے خلاف جرائم کے کئی واقعات پیش آئے ہیں اور گزشتہ ایک ماہ میں دوران تفتیش دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C