لوئر دیر: شہید کانسٹیبل سیف اللہ کی جیب سے ملی پرچی پر کیا لکھا تھا؟
👁️ 80 بار دیکھا گیا
لوئر دیر: شہید کانسٹیبل سیف اللہ کی جیب سے ملی پرچی پر کیا لکھا تھا؟
لوئردیر (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے لاجبوک میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل سیف اللہ کی جیب سے ایک پرچی ملی جس میں ادھار کا حساب درج تھا۔
جیب سے ملنے والی پرچی میں شہید نے اس رقم کا حساب لکھا تھا جو اس نے اپنے قریبی لوگوں سے قرض کے طور پر لی تھی اور اسے وہ لوٹانے کی فکر تھی۔
قرض کی اس پرچی میں تحریر تھا کہ اسے اپنے ساتھی اہلکار کے 60 روپے ادا کرنے ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کے 200 روپے وہ ادا کر چکا تھا، سہیل احمد کے 250 روپے، افتخار نامی شخص کے 3 ہزار روپے اور ایک دکاندار فرحان کے 300 روپے بھی لوٹانے کی فکر تھی۔ یعنی کُل ملا کر قرض کے اس پرچے پر 5 ہزار روپے تک کاقرضہ درج تھا۔
4 ستمبر 2019 کو لوئر دیر میں لاجبوک کے علاقہ بیاری میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل سیف اللہ کی جیب سے ملنے والے پرچی اس کی ایمانداری اور ذمہ داری کاثبوت پیش کررہی تھی۔
یکم اپریل 1989 کو دورافتادہ علاقے لقمان بانڈہ میں پیدا ہونے والے سیف اللہ نے دسمبر 2010 میں پولیس سروس جوائن کی۔ ہیڈ کانسٹیبل سیف اللہ لاجبوک کے علاقے میں اپنے دیگر 3 پولیس اہلکاروں کے ساتھ اس وقت ایک ریموٹ کنٹرول بم دھما کے کا نشانہ بنے جب وہ پولیس جیپ میں معمول کی گشت پر تھے۔
انہوں نے سوگواران میں بیوہ دو بچے اور لاکھوں چاہنے والے چھوڑے۔
شہید اہلکارکی اس ایمانداری ،ذمہ داری اورشہادت نے اہلخانہ، گاؤں والوں اورمحکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8851 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4614 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2128 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C