لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 10 عسکریت پسند اور 7 فوجی اہلکار ہلاک
👁️ 337 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 10 عسکریت پسند اور 7 فوجی اہلکار ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میدان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران 7 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے جبکہ یرغمال بنائے گئے شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 11 ستمبر 2025 کو کی گئی، جس میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم اس دوران 7 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے جنہیں یرغمال شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے نقصان اٹھانا پڑا۔
فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شمالی وزیرستان کے 39 سالہ نائیک عبدالجلیل، لکی مروت کے 38 سالہ نائیک گل جان، لکی مروت کے 28 سالہ لانس نائیک عظمت اللہ، ضلع خیبر کے 28 سالہ سپاہی عبدالملک، مالاکنڈ کے 27 سالہ سپاہی محمد امجد، صوابی کے 23 سالہ سپاہی محمد داؤد اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 21 سالہ سپاہی ۔فضل قیوم شامل ہے
آئی ایس پی آر نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کارروائیوں میں افغان شہری بھی ملوث ہیں۔ فوج کے مطابق پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔
فوج نے بتایا کہ علاقے میں مزید کارروائی جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ عسکریت پسند کو ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور اس طرح کی قربانیاں فورسز کے حوصلے بلند کرتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C