لوئر کرم و صدہ قبائل کا ایک سالہ جنگ بندی معاہدہ، قبائلی جرگے میں اعلان
👁️ 333 بار دیکھا گیا
لوئر کرم و صدہ قبائل کا ایک سالہ جنگ بندی معاہدہ، قبائلی جرگے میں اعلان
کرم (ڈیلی اردو) قبائلی روایات اور اجتماعی دانش کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوئر کرم اور صدہ کے متحارب قبائل نے ایک سال کے لیے جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کر دیا، جسے علاقے میں پائیدار امن کے قیام کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ اہم فیصلہ ایف سی فورٹ صدہ میں منعقدہ ایک بڑے قبائلی جرگے کے دوران سامنے آیا، جس میں طوری اور بنگش قبائل کے عمائدین کے علاوہ ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی فورسز اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے مطابق فریقین نے امن تیگہ کے دوران "معاہدہ مری" اور "تجدید مری کوہاٹ" پر مکمل عمل درآمد کا عزم ظاہر کیا۔
قبائلی مشران نے اس اقدام کو صرف جنگ بندی نہیں بلکہ علاقائی استحکام کی بنیاد قرار دیا، اور کہا کہ یہ فیصلہ امن، بھائی چارے اور مشترکہ مفاد کے تحت کیا گیا ہے۔ جرگے کے شرکا نے فورسز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وادی کرم میں امن کا قیام عوامی حمایت اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام فریقین کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے گا اور علاقے کو مکمل طور پر پرامن اور خوشحال بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C