لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملہ اور فائرنگ، 12 پولیس اہلکار شہید
👁️ 240 بار دیکھا گیا
لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملہ اور فائرنگ، 12 پولیس اہلکار شہید
لورالائی (ڈیلی اردو) لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 21 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
لورالائی میں پولیس میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 21 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت صادق علی، غلام محمد، جاوید احمد، مطیع اللہ اور نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے،
واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کیا، سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔
صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء لانگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر 3 سے 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا اور ایک خود کش حملہ آور نے دفتر کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، مقابلہ اب ختم ہوگیا ہے اور ڈی آئی جی پولیس کے دفتر کو کلیئر کرالیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C