08/September/2024

لکی مروت : ایس ایچ او کے گھر پر حملہ ، 2 بھائی ہلاک

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت : ایس ایچ او کے گھر پر حملہ ، 2 بھائی ہلاک

لکی مروت : ایس ایچ او کے گھر پر حملہ ، 2 بھائی ہلاک

لکی مروت(ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد پولیس افسر کے گھر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افسر کے دو بھائی ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ تھانہ لکی سٹی کی حدود اباخیل میں نامعلوم افراد نے ایس ایچ او شفقت اللہ کے گھر پر حملہ کیا ہے، فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ایس ایچ او کا ایک بھائی بھی پولیس کانسٹیبل تھا، ایس ایچ او شفقت اللہ خان گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ ہلاک افراد کی شناخت نوید اللہ اور شفیع اللہ کے ناموں‌سے ہوئی ہے

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، حکام لاشیں سٹی ہسپتال لکی مروت ہسپتال منتقل کر دی گئی جب کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C