لکی مروت: مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے ہلاک، 12 افراد زخمی، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ
👁️ 278 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے ہلاک، 12 افراد زخمی، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ
لکی مروت (ڈیلی اردو ) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سربند میں افسوسناک واقعے کے دوران مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے ہلاک اور 12 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 10 بچے شامل ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، جن کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر کے طبی عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ایم ایس سٹی ہسپتال کے مطابق مجموعی طور پر 17 افراد کو اسپتال لایا گیا، جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ کچھ بچوں نے بتایا کہ انہیں ایک مارٹر گولہ یا راکٹ نما چیز ملی تھی، جسے کھیلتے ہوئے تالاب میں پھینکا گیا، جس کے بعد زوردار دھماکہ ہوا۔ جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ چیز اوپر سے آ گری، اور اچانک پھٹ گئی۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C