لکی مروت میں طالبان نے لڑکیوں کے اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا
👁️ 570 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں طالبان نے لڑکیوں کے اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا
لکی مروت (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شدت پسندوں نے ایک لڑکیوں کے پرائمری اسکول میں دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا، جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی رات وانڈا زاہد گل کے علاقے میں پیش آیا، جو تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں آتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اسکول میں نصب دو آئی ای ڈیز میں سے ایک پھٹ گیا جبکہ دوسرا پولیس کے پہنچنے پر ناکارہ بنا دیا گیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے ضلع میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
لکی مروت میں گزشتہ برسوں میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی ماہ کے اوائل میں حملوں کے دوران 3 فوجی جوان اور ایک خاتون ہلاک جبکہ 3 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ 13 اگست کو دہشت گردوں نے ضلع میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا کر پنجاب کو گیس سپلائی معطل کر دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9203 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C