لکی مروت میں طالبان کا نیشنل بینک پر حملہ، لوٹ مار کے بعد برانچ کو آگ لگا دی گئی
👁️ 504 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں طالبان کا نیشنل بینک پر حملہ، لوٹ مار کے بعد برانچ کو آگ لگا دی گئی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کی تترخیل برانچ پر حملہ کیا، چوکیدار کو یرغمال بنانے کے بعد نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، جبکہ جاتے ہوئے ملزمان نے برانچ کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والے اس واقعے میں دہشتگردوں نے پہلے بینک کے چوکیدار کو قابو میں لیا اور اسے یرغمال بنا کر واردات کی۔ ملزمان نے بینک سے نقدی، کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی سامان لوٹنے کے بعد اندر موجود کیمرے اور دیگر آلات بھی توڑ دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے واپسی سے قبل برانچ کے اندر موجود فرنیچر، ریکارڈ اور سامان کو آگ لگا دی جس کے باعث کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی املاک جل کر خاکستر ہو گئیں۔ آگ لگنے سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C