لکی مروت میں گیس پائپ لائن اور پولیس اہلکاروں کے گھروں کو نشانہ، نوشہرہ میں بم دھماکہ
👁️ 376 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں گیس پائپ لائن اور پولیس اہلکاروں کے گھروں کو نشانہ، نوشہرہ میں بم دھماکہ
پشاور(ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات نے عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ لکی مروت میں تھانہ لکی سٹی کی حدود بھانہ منجی والہ کے قریب نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور پائپ لائن مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ پولیس فوراً موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔ اسی دوران ضلع لکی مروت کے گاؤں جابوخیل میں سندھ پولیس میں تعینات انسپکٹر مثل خان کا گھر نذر آتش کر دیا گیا، جبکہ گاؤں شیری خیل میں پولیس اہلکار عصمت اللہ کا گھر بھی جلا دیا گیا۔ دونوں واقعات میں گھروں کا قیمتی سامان، موٹرسائیکل کے پرزے اور ایک کار جل کر خاکستر ہو گئی، جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔
ادھر نوشہرہ میں رسالپور مردان روڈ پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ محدود نوعیت کا تھا اور بظاہر اس کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ بم سڑک کے درمیانی حصے میں نصب کیا گیا تھا، جسے پھٹنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C