لیبیا: جنرل خلیفہ المسماری کے جنازے پر کار بم دھماکے، 6 شہید، 33 زخمی
👁️ 129 بار دیکھا گیا
لیبیا: جنرل خلیفہ المسماری کے جنازے پر کار بم دھماکے، 6 شہید، 33 زخمی
طرابلس (ڈیلی اردو) لیبیا کے شہر بن غازی میں اسپیشل فورسز کے کمانڈر کی نماز جنازہ پر ہونے والے کار بم دھماکوں میں 6 افراد شہید اور 33 زخمی ہو گئے۔
لیبین میڈیا کے مطابق دھماکا بن غازی کے ہواری قبرستان کے احاطے میں فوجی حکام کی موجودگی کے دوران اس وقت کیا گیا جب کمانڈر حفتر کی فوج کے ایک کمانڈر کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کی جارہی تھی۔
لیبیا کے عسکری ذرائع کے مطابق اسپیشل فورس کے سابق سربراہ خلیفہ المسماری کی جبانہ الھواری کے مقام پر تدفین کی تیاری کی جا رہی تھی کہ اس دوران ان کے جنازے کے جلوس میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا ہوگیا۔
دھماکے میں شہید ہونے والے افراد میں 4 فوجی اور 2 عام شہری شامل ہیں جبکہ اعلیٰ فوجی افسران، پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسپیشل فورسز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ونیس بوخمادہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نماز جنازہ میں شریک تھے لیکن وہ دھماکے میں محفوظ رہے۔
ملٹری انجینئر خلیفہ العبیدی بھی اس وقت موجود تھے جب تدفین کے دوران دھماکا ہوا، ان کا کہنا ہے کہ 2 مختلف کاروں میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر 2 دھماکے کیے گئے۔
دھماکے کی ذمے داری فی الحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
دوسری جانب دارالحکومت تریپولی سے فوری طور پر طبی امداد بن غازی بھجوائی گئی ہے کیونکہ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے اس حملے کا الزام طرابلس بریگیڈ نامی ملیشیا پر عائد کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3648 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C