لیبیا: طرابلس میں شادی کی تقریب پر ڈرون حملہ، 43 شہری شہید، 37 زخمی
👁️ 142 بار دیکھا گیا
لیبیا: طرابلس میں شادی کی تقریب پر ڈرون حملہ، 43 شہری شہید، 37 زخمی
طرابلس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) لیبیا کے جنوب مغربی علاقے میں ڈرون حملے سے 43 افراد شہید اور 37 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق خلیفہ ہفتر کی افواج نے ملک کے جنوب مغربی شہر مرزق میں ڈرون حملہ کیا جہاں ایک شادی کی تقریب جاری تھی، حملے کے نتیجے میں 43 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لیبیا میڈیا کے مطابق لڑاکا طیاروں نے مرزوق شہر میں تبوع قبیلے کے رہائش پذیر ہونے والے الاقلعہ محلے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 41 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 37 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل سے اب تک جنرل خلیفہ حفتر کی مشرقی لیبیا میں واقع بیس سے دارالحکومت طرابلس کے خلاف کی جانی والی کارروائیوں میں تقریباً 1100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
لیبیا میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کا کہنا ہےکہ اس نے جنرل خلیفہ حفتر کی فورس کی ایک خود کار فضائی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ جنرل خلیفہ حفتر اور انکے حامیوں کے جنگی طیاروں نے گزشتہ ماہ دارالحکومت کے مشرقی علاقے تجورا میں مہاجرین کی پناہ گاہوں کو ہدف بنایا تھا جس سے 60 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن شہید ہو گئے تھے۔
اقوام متحدہ نے لیبیا میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سیز فائر کی تجویز دی ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے بھی لیبیا میں لڑنے والوں سے فوری طور پر صلح کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سربراہی میں الیکشن کے لیے بات چیت کا عمل دہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C