لیبیا میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا
👁️ 87 بار دیکھا گیا
لیبیا میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا
جنیوا (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) اقوام متحدہ کی ثالثی میں جنیوا میں جاری مذاکرات کے نتیجے میں لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان فائربندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے پر فریقین نے جمعے کو دستخط کیے۔
فیس بک پر اقوام متحدہ کے لیبیا کے لیے خصوصی مشن نےجمعے کو اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں اس معاہدے کا اعلان کیا۔ ایک لائیو ویڈیو تقریب کو سوشل میڈیا پر لائیو دکھایا گیا، جس میں فریقین نے معاہدے پر دستخط کیے۔ بتایا گیا ہے کہ ‘لیبیا کے تمام علاقوں میں مکمل فائربندی‘ کے نام سے اس معاہدے کے لیے گزشتہ کافی روز سے مذاکرات ہو رہے تھے۔
یہ بات اہم ہے کہ لیبیائی شہر طرابلس میں اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ حکومت قائم ہے، تاہم ملک کے مشرقی شہر بن غازی میں خلیفہ حفتر نے ایک متوازی حکومت بھی قائم کر رکھی تھی۔
اقوام متحدہ نے اس فائربندی معاہدے کو ‘تاریخی پیش رفت‘ قرار دیا ہے۔ ان مذاکرات میں ثالثی اقوام متحدہ کی مندوب برائے لیبیا اسٹیفنی ویلیمز کر رہی تھیں۔ جب کہ لیبیا میں فریقین کی فوجوں کے فائیو پلس فائیو جوائنٹ ملٹری کمیشن نے اس معاہدے پر اتفاق کیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق لیبیا میں امن اور استحکام کے لیے یہ ایک اہم موڑ ہے۔ اس معاہدے کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم کہا جا رہا ہےکہ فریقین کے درمیان اختلافات پر مزید گفتگو کے لیے یہ معاہدہ پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سن 2011 میں شدید عوامی مظاہروں اور پھر نیٹو کی مدد کے ذریعے طویل عرصے تک مطلق العنان حکمرانی کرنے والے معمر قذافی کے اقتدار کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد یہاں مختلف ملیشیا گروہوں کے درمیان جاری لڑائی کی وجہ سے یہ ملک مسلسل انتشار کا شکار ہے۔ لیبیا میں قائم دو متوازی حکومتیں بھی مختلف عسکری ملیشیا گروہوں کی سرپرستی اور معاونت کرتی ہیں۔
عالمی مندوب اسٹیفنی ویلیمز نے اسی تناظر میں کہا، آئندہ چند دنوں میں ہمارے سامنے کرنے کو بہت سا کام ہے، تاکہ اس معاہدے میں طے کردہ نکات پر عمل درآمد ہوسکے۔ یہ انتہائی اہم ہے کہ تیز رفتاری اور اشتراک عمل کے ساتھ پیش رفت ہو۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C