لیبیا کشتی حادثہ: 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں، پاراچنار روانہ
👁️ 199 بار دیکھا گیا
لیبیا کشتی حادثہ: 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں، پاراچنار روانہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) لیبیا کشتی حادثہ میں ہلاک ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔
اس موقع پر وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ’یہ ایک افسوسناک حادثہ تھا کہ جس میں متعدد پاکستانی ہلاک ہوئے ہم ان تمام کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔ 5 فروری کو پیش آنے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ ہلاک ہونے والوں کی میتیں ان عزیزوں تک پہنچائی جا سکیں، تاہم باقی رہ جانے والے افراد کی میتیں بھی جلد وطن واپس لائیں گے، زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔‘
لیبیا کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے جن چھ پاکستانیوں کی میتیں واپس لائی گئی ہیں اُن میں پارا چنار کے مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، مصائب حسین اور ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے محمد علی شاہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسی سال فروری کے ابتدائی ایام میں لیبیا کے شہر زاویہ کی بندرگاہ کے قریب 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی حادثے کا شکار ہوئی۔ جس میں 16 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔
حادثے کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ لیبیا کے شہر زاویہ کی بندرگاہ کے قریب الٹنے والی کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے تاہم اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں صرف 16 پاکستانی شہریوں کی تصدیق کی جا سکی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C