لیبیا کے ساحل سے بچے اور خواتین سمیت 27 تارکین وطن کی لاشیں برآمد
👁️ 154 بار دیکھا گیا
لیبیا کے ساحل سے بچے اور خواتین سمیت 27 تارکین وطن کی لاشیں برآمد
طرابلس (ڈیلی اردو) لیبیا کے ساحل سے 27 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جو یورپ جانے کے لیے بحیرہ روم کے راستے سفر کر رہے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت طرابلس سے 90 کلومیٹر فاصلے پر واقع ساحلی شہر الخمس میں دو مختلف ساحلی مقامات سے اب تک کم از کم 27 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں، جن میں ایک شیر خوار بچہ اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ امدادی کارروائی کے بعد 3 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
ریڈ کرسینٹ سوسائٹی لیبیا کے مطابق برآمد ہونے والی لاشیں یورپ جانے کے خواہش مند افراد کی ہے جنہوں نے اپنے سفر کے لیے دنیا کے سب سے خطرناک راستے کو منتخب کیا اور سمندر میں ڈوبنے کے بعد ان کی لاشیں بہہ کر ساحل پر آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ساحل پر ملنے والی لاشیں خراب حالت میں ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں لے جانے والے کشتی کئی روز قبل کسی حادثے کی وجہ سے تباہ ہوئی۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے مہاجرین کے مطابق وسطی بحیرہ روم کے اس راستے کو غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کے خواہش مند افراد کے لیے اہم راستہ تصور کیا جاتا ہے۔
رواں سال اس راستے پرکشتیاں الٹے کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت تقریبا ً 1500 تارکین وطن موت سے ہم کنار ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3363 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2565 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C