لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک
👁️ 177 بار دیکھا گیا
لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے بین الاقوامی تنظیم برائے تارکینِ وطن (IOM) نے تصدیق کی ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کے سبب 53 افراد ہلاک یا لاپتا ہو گئے ہیں۔
IOM کے ترجمان کے مطابق یہ حادثہ چھ فروری کو لیبیا کے زراوہ کے قریب پیش آیا، جس کے بعد صرف دو نائیجرین خواتین کو ریسکیو کیا جا سکا۔
حادثے میں بچ جانے والی ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر اس حادثے میں ہلاک ہو گئے، جبکہ دوسری خاتون کے دو بچے بھی لاپتا ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ کشتی پانچ فروری کو لیبیا کے علاقے زاویہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں زیادہ تر افریقی نژاد باشندے سوار تھے۔
IOM کے اعداد و شمار کے مطابق صرف جنوری میں کم از کم 375 مہاجرین وسطی بحیرۂ روم کے راستے ہلاک یا لاپتا ہو چکے تھے۔ ادارے نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حمل کے نیٹ ورکس مہاجرین کا استحصال جاری رکھے ہوئے ہیں، اور وہ لیبیا سے یورپ کے ساحلوں تک غیر محفوظ کشتیوں میں انہیں لے جا کر منافع کماتے ہیں۔
گذشتہ برسوں میں لیبیا جنگ اور غربت سے فرار ہونے والے مہاجرین کے لیے ایک بڑا عبوری مرکز بن چکا ہے۔ 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک بدامنی کا شکار ہے۔
IOM کے مطابق 2026 میں اب تک وسطی بحیرۂ روم کے راستے کم از کم 484 مہاجرین ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اس راستے پر 1,300 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26272 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15520 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11801 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7386 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C