ماسکو طالبان مذاکرات: افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا پر اتفاق؛ اعلامیہ
👁️ 228 بار دیکھا گیا
ماسکو طالبان مذاکرات: افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا پر اتفاق؛ اعلامیہ
ماسکو (ویب ڈیسک) ماسکو کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا پر اتفاق کرتے ہوئے یقین دلایا گیا کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں مسئلہ افغانستان پر دو روز تک امن مذاکرات ہوئے جن میں افغانستان کی سیاسی جماعتوں، سابق صدر حامد کرزئی سمیت نمایاں سیاست دانوں اور طالبان کے نمائندوں نے شرکت کی تاہم کابل حکومت کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔
کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں افغانستان میں پائیدار امن کے لیے امریکا اور اس کی اتحادی افواج کے مکمل انخلا پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ دنیا کے تمام ممالک افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔
افغان فریقین نے عالمی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔
شرکا نے ملک کے لیے اسلامی اصولوں کی روشنی میں افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ اور شہریوں کے آزادی اظہار رائے کے حق کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا جبکہ افغانستان کی تعمیر نو کے لیے مالی معاونت کی ضرور پر زور دیا۔
اجلاس میں طالبان رہنماؤں کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالنے، قطر میں ان کے باضابطہ سیاسی دفتر کے قیام اور قیدیوں کی رہائی پر بھی اتفاق کیا گیا۔
طالبان نے مذاکرات کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپریل تک افغانستان سے اپنے نصف فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس غیر معمولی کانفرنس کی خاص بات یہ تھی کہ کل ایک دوسرے کے جانی دشمن آج ایک ساتھ نماز پڑھ رہے تھے اور کھانا کھا رہے تھے۔ پھر طالبان رہنما اور سابق صدر حامد کرزئی ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے تھے جبکہ حامد کرزئی نے طالبان کو اپنا بھائی کہا اور دونوں نے پائیدار امن پر اتفاق کیا۔
مذاکرات میں طالبان وفد کے سربراہ شیر عباس ستانکزئی اور حامد کرزئی نے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوکر مسکراتے ہوئے میڈیا سے مشترکہ بات چیت کی۔
تمام فریقین نے امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ میں براہ راست مذاکرات کی حمایت کی۔ روسی دارالحکومت میں وہ مناظر دیکھے گئے جن کا ماضی میں شاید تصور بھی نہ کیا جاسکتا تھا۔
مذاکرات میں شریک دو افغان خواتین سیاست دانوں نے طالبان پر کڑی تنقید کی اور ان کی اسلامی تشریحات پر اعتراضات اٹھائے لیکن طالبان نے انہیں سنا اور جواب دے کر اعتراضات دور کرنے کی کوشش کی۔ اس کام کا شاید طالبان دور میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔
ماسکو کانفرنس نے نہ صرف طالبان اور ان کے حریف افغان رہنماؤں و سیاست دانوں کے درمیان نہ صرف غیر معمولی بات چیت کا موقع فراہم کیا بلکہ یہ اس لحاظ سے بھی اہم تھی کہ بعض لوگوں کو شاید پہلی بار طالبان قیادت کو دیکھنے کا موقع ملا جو عموما میڈیا سے دور رہتے ہیں۔ طالبان رہنما میڈیا نمائندوں میں گھرے اور براہ راست نشریات میں اپنا منشور پیش کررہے تھے۔
مذاکرات میں انہوں نے وعدہ کیا کہ اقتدار پر اجارہ داری قائم نہیں کریں گے لیکن افغانستان میں حکمرانی کے لیے جامع اسلامی نظام ضرور قائم کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 409 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 371 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C