ماسکو میں روسی فوجی انٹیلیجنس کے نائب سربراہ پر قاتلانہ حملہ، حالت تشوشناک
👁️ 180 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی فوجی انٹیلیجنس کے نائب سربراہ پر قاتلانہ حملہ، حالت تشوشناک
ماسکو (ڈیلی اردو) ماسکو میں روسی آرمی انٹیلیجنس کے نائب سربراہ کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا
حکام نے بتایا کہ روسی فوجی انٹیلی جنس کے نائب سربراہ کو جمعے کے روز ماسکو میں گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
تحقیقاتی کمیٹی کی ترجمان سویتلانا پیترینکو کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف کو ایک نامعلوم حملہ آور نے کئی گولیاں ماریں۔
انہوں نے کہا کہ الیکسییف کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پیترینکو نے حملے کے ذمہ داروں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
الیکسییف 2011 سے روسی فوجی انٹیلی جنس کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جون 2023 میں جب کرائے کے فوجیوں کے سربراہ یوگینی پریگوژین نے مختصر بغاوت کی تھی تو الیکسییف ان اعلیٰ حکام میں شامل تھے، جنہیں ان سے مذاکرات کے لیے بھیجا گیا تھا۔
یہ حملہ اس کے ایک دن بعد ہوا جب روس، یوکرین اور امریکہ کے مذاکرات کار ابو ظہبی میں دو روزہ بات چیت مکمل کر کے واپس آئے۔ روسی وفد کی قیادت فوجی انٹیلی جنس کے سربراہ ایڈمرل ایگور کوستیُوکوف کر رہے تھے۔
یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے کئی سینئر روسی افسران کو قتل کیا جا چکا ہے، جن کا الزام ماسکو نے کییف پر عائد کیا ہے۔ بعض معاملات میں یوکرینی فوجی انٹیلی جنس نے ذمہ داری قبول کی ہے۔
حال ہی میں قتل ہونے والے افسر جنرل اسٹاف کے آرمی ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کا سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فانیل سرواروف تھے، جو 22 دسمبر کو اپنی گاڑی کے نیچے نصب بم کے دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C