مالی: ‘ممکنہ بغاوت‘ میں صدر اور وزیر اعظم گرفتار
👁️ 77 بار دیکھا گیا
مالی: ‘ممکنہ بغاوت‘ میں صدر اور وزیر اعظم گرفتار
بماکو (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز/اے ایف پی) مالی میں فوجیوں کے ذریعہ سویلین رہنماؤں کو حراست میں لینے کے بعد عبوری صدر باہ نداو اور وزیر اعظم مختار وان کے ‘اغوا‘ کی یورپی یونین نے مذمت کی ہے۔
مالی کے فوجی عہدیداروں نے صدر باہ نداو اور وزیر اعظم مختار وان کو پیر کے روز گرفتار کرلیا۔ عالمی برادری نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیر دفاع سلیمان دوکور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ان رہنماوں کو گرفتار کرنے کے بعد مالی کے دارالحکومت بماکو کے قریب واقع فوجی اڈے کاٹی لے جایا گیا ہے۔
یہ گرفتاریاں کابینہ میں رد و بدل میں فوجی جنتا کے دو اراکین کے اپنے عہدوں سے محروم ہو جانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہوئیں۔
بین الاقوامی برداری کا ردعمل
اقوام متحدہ، افریقی یونین اور مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی کمیونٹی (ای سی او ڈبلیو اے ایس) نے اس کارروائی کی مذمت اور رہنماوں کو فوراً رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔ یورپی یونین، امریکا اور برطانیہ نے بھی اس ”ممکنہ بغاوت” کی نکتہ چینی کی ہے۔
یورپی یونین نے اس اقدام کو”اغوا“ قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا ”انہیں نداو اور وان کی گرفتاری پر ”انتہائی تشویش” ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا”میں امن و سکون اور ان کی غیر مشروط رہائی کی اپیل کرتا ہوں۔“
یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے برسلز میں یورپی یونین سربراہی کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا”جو کچھ بھی ہوا ہے وہ انتہائی غلط اور سنگین ہے اور ہم اس کے خلاف ضروری اقدامات پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔”
مالی کی سیاسی صورت حال
اگست میں مالی کی فوج نے صدر ابراہیم بوبکر کیتا کو معزول کردیا تھا جس کے بعد انہیں مجبوراً استعفی دینا پڑا۔ ستمبر میں نداو کی قیادت میں ایک عبوری حکومت تشکیل دی گئی۔
عبوری حکومت اٹھارہ ماہ کے لیے بنائی گئی تھی اور اسے ملک میں اصلاحات نافذ کرنے اور انتخابات کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ عبوری حکومت میں شامل بہت سے اہم رہنما وں کا تعلق فوج سے ہے۔ نداو خود بھی آرمی افسر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مالی کو اس وقت متعدد سکیورٹی اور انسانی بحران کا سامنا ہے۔
علیحدگی پسند اور اسلام پسند گروپوں نے سن 2012 سے ہی حکومت کے خلاف مسلح جنگ چھیڑ رکھی ہے۔اس جنگ کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے اور تشدد کا دائرہ پڑوسی ملک برکینا فاسو اور نائجر تک پھیل گیا ہے۔
ماحولیاتی مسائل نے ملک میں خوراک کی سپلائی اور زرعی شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کووڈ انیس کی وبا کی وجہ سے مالی کے خستہ حال صحت نظام پر اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C