متحدہ عرب امارات میں ’تعمیری‘ مذاکرات ہوئے، یوکرینی صدر زيلنسکی
👁️ 206 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات میں ’تعمیری‘ مذاکرات ہوئے، یوکرینی صدر زيلنسکی
ابو ظہبی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) یوکرینی صدر وولودیمیر زيلنسکی نے آج ہفتے کے روز کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی ثالثی میں ہونے والے ’’تعمیری‘‘ مذاکرات میں ’’بہت سی‘‘ باتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، جبکہ مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر ’’اگلے ہفتے‘‘ متوقع ہے۔
مذاکرات کے اختتام کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں یوکرینی صدر نے کہا، ’’بہت سی باتوں پر بحث ہوئی، اور یہ اہم ہے کہ بات چیت تعمیری رہی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’اگر آگے بڑھنے کی آمادگی موجود ہو، اور یوکرین تیار ہے، تو مزید ملاقاتیں ہوں گی، جو ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ہی شروع ہو سکتی ہیں۔‘‘
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات یوکرین جنگ کے ان دونوں فریقوں کے درمیان کئی ماہ کے دوران کا پہلا براہ راست رابطہ ہے، جن کا مقصد فروری 2022ء سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق، ’’اس بات پر اتفاق پایا گیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے عمل کی امریکی نگرانی اور کنٹرول، اور حقیقی سکیورٹی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔‘‘
امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے یوکرینی حکام کے ساتھ شرکت کی، جن میں چیف مذاکرات کار رستم عمیروف اور ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ کیریلو بڈانوف شامل تھے۔ زیلینسکی کے مطابق، روس نے بھی ملٹری انٹیلیجنس اور فوج کے نمائندے بھیجے تھے۔
اگرچہ زیلینسکی نے جمعرات کو داووس، سوئٹزرلینڈ میں کہا کہ امن کا ممکنہ معاہدہ ’’تقریباً تیار‘‘ ہے، لیکن بعض حساس معاملات، خاص طور پر علاقائی مسائل سے متعلق نکات، ابھی تک حل طلب ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4527 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C