متحدہ عرب امارات کی اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنانے پر حماس کی مذمت
👁️ 61 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات کی اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنانے پر حماس کی مذمت
ابوظہبی (ڈیلی اردو/بی بی سی) متحدہ عرب امارات، یو اے ای، نے اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنانے پر حماس کی مذمت کی ہے۔ یو اے ای کے دفتر خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای اسرائیلی شہریوں کو گھروں سے نکال کر گرفتار کرنے اور انھیں یرغمال بنانے پر اپنے شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔
In a statement, the Ministry of Foreign Affairs has called for the protection of civilians and stressed that the immediate priority is to end the violence and protect the civilian population. https://t.co/bHzd4em0jT
— MoFA وزارة الخارجية (@mofauae) October 8, 2023
واضح رہے کہ ایک سال قبل ہی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے متعلق معاہدہ کیا تھا۔
اسرائیل کی فوج نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ حماس اور دوسرے اسلامک جہاد کی طرف سے یرغمال بنائے جانے والے اسرائیلی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوشاں ہے۔
یو اے ای کی وزارت خارجہ نے ان اسرائیلی شہریوں کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے تشدد کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔ دفتر خارجہ نے دونوں طرف کے شہریوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وسیع تر علاقائی تصادم کو روکنے کے لیے تمام سفارتی کوششوں پر زور دیا ہے۔
وزارت نے تشدد کے نتیجے میں اسرائیلی اور فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر بھی اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور دونوں فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تشدد کو روکنے اور تشدد میں اضافے اور اس کے نتیجے میں عام شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کرنے والے المناک نتائج سے گریز کریں۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات تمام علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کر رہا ہے تاکہ صورتحال کو معمول پر لایا جا سکے، اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جلد از جلد کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C