28/September/2025

محسن نقوی کی ایف بی آئی سربراہ سے ملاقات، دہشت گردی اور غیر قانونی مائیگریشن پر تبادلہ خیال

👁️ 518 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
محسن نقوی کی ایف بی آئی سربراہ سے ملاقات، دہشت گردی اور غیر قانونی مائیگریشن پر تبادلہ خیال

محسن نقوی کی ایف بی آئی سربراہ سے ملاقات، دہشت گردی اور غیر قانونی مائیگریشن پر تبادلہ خیال

واشنگٹن (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکہ کی تحقیقاتی ایجنسی FBI کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔ وزیر داخلہ نے اس ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بھی شیئر کی۔

 

محسن نقوی نے ملاقات کو ‘زبردست’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ موقع انسداد دہشت گردی، غیر قانونی مائیگریشن اور افسران کے ایکسچینج پروگرام پر تبادلہ خیال کے لیے بہترین تھا۔ وزیر داخلہ نے کاش پٹیل کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کام کرنے کے لیے بہترین ساتھی ہیں۔

 

یہ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے حالیہ ملاقات کے بعد عمل میں آئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

 

وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف بھی مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ افسران کے تبادلے کے پروگرام کے ذریعے دونوں ممالک کے ادارے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C