مذہبی منافرت روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
👁️ 182 بار دیکھا گیا
مذہبی منافرت روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
لاہور (ڈیلی اردو ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں مذہبی منافرت اور انتشار کو روکنے کے لیے حکومت کو بعض اوقات سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں، کیونکہ فتنہ خواہ کسی بھی شکل میں ہو، اسے پھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
لاہور میں علمائے کرام اور ائمہ مساجد میں اعزازیہ کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ صوبے بھر کے علمائے کرام، ائمہ کرام اور امام مساجد کو ماہانہ 25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم ایک چھوٹا سا نذرانہ اور تحفہ ہے، جبکہ اس کی ادائیگی کے لیے ایک آسان اور شفاف نظام تشکیل دے دیا گیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فروری کے آخر تک امام مساجد کے بینک اکاؤنٹس فعال ہو جائیں گے، تاکہ ادائیگی کا عمل براہِ راست اور شفاف رہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کی خدمت کرنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور ائمہ کرام اور حکمرانوں کے درمیان مضبوط تعلق معاشرتی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علمائے کرام اور حکومت کے درمیان روابط میں خلل سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں اتحاد، امن اور ہم آہنگی کے فروغ میں علمائے کرام کا کردار کلیدی ہے۔
خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بعض عناصر نے مذہب کے نام پر فتنہ اور نفرت کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں پرامن معاشرے کو نقصان پہنچایا گیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا گیا۔
مریم نواز نے واضح کیا کہ فتنہ کسی بھی شکل میں ہو، حکومت اسے ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنے کی سرکوبی صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ علمائے کرام کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اپنے شہدا کے خون کا حساب ضرور لے گی اور پنجاب کی سرزمین کو ہر فتنہ، ظالم اور مافیا کے لیے تنگ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق مذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4893 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4553 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3758 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2617 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C