مراکش میں جنگی مشقیں، پہلی بار اسرائیلی فوجی بھی شامل
👁️ 87 بار دیکھا گیا
مراکش میں جنگی مشقیں، پہلی بار اسرائیلی فوجی بھی شامل
رباط (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) شمالی افریقی ملک مراکش میں منگل چھ جون سے شروع ہونے والی بین الاقوامی جنگی مشقوں میں پہلی بار اسرائیلی فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان بین الاقوامی جنگی مشقوں کو براعظم افریقہ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں قرار دیا جا رہا ہے۔
مراکش کے دارالحکومت رباط سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ان بین الاقوامی جنگی مشقوں کو ‘افریقی شیر‘ (African Lion) کا نام دیا گیا ہے اور ان میں شرکت کے لیے 18 ممالک نے اپنے ہزارہا فوجی بھیجے ہیں۔
چھ جون سے شروع ہونے والی ان ‘وار گیمز‘ کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ افریقی براعظم میں کی جانے والی سب سے بڑی جنگی مشقیں ہیں۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے ان عسکری مشقوں کے آغاز سے پہلے رات گئے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ مراکش میں ان جنگی مشقوں میں اسرائیل کے فوجی بھی سرگرمی سے شرکت کر رہے ہیں۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے اپنے بیان میں کہا کہ ان جنگی مشقوں میں اسرائیلی فوجیوں اور کمانڈروں کا ایک 12 رکنی وفد حصہ لے رہا ہے، جن کا تعلق ‘گولانی ریکی بٹالین‘ سے ہے۔ یہ بٹالین اسرائیلی فوج کے انفنٹری دستوں کا ایک ایلیٹ یونٹ ہے۔
اٹھارہ ممالک کی مشترکہ جنگی مشقیں
‘افریقی شیر‘ نامی ان بین الاقوامی جنگی مشقوں میں 18 ممالک کے آٹھ ہزار کے قریب فوجی حصہ لے رہے ہیں اور یہ اپنی نوعیت کی آج تک کی 19 ویں جنگی تربیتی مشقیں ہیں۔
مجموعی طور پر دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان انٹرنیشنل وار گیمز کی میزبانی تو مراکش کر رہا ہے تاہم ان کا اہتمام مراکش اور امریکہ دونوں نے مل کر کیا ہے۔
ان مشقوں میں اسرائیل کی اولین عملی شرکت کے حوالے سے آئی ڈی ایف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ”ان مشقوں میں دو ہفتوں کے دوران فوجی کئی ایسے متنوع عسکری چیلنجز کی ٹریننگ کریں گے، جن میں شہری علاقوں میں جنگ اور زیر زمین عسکری کارروائیاں بھی شامل ہوں گی۔ ان مشقوں کے اختتام پر تمام شریک ممالک کے فوجی دستے مل کر بھی ایک مشترکہ مشق میں حصہ لیں گے۔‘‘
مراکش اور اسرائیل کئی شعبوں میں تعاون کے لیے کوشاں
اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس بھی ان مشقوں میں حصہ تو لیا تھا تاہم وہ عملی عسکری شرکت نہیں تھی اور اسرائیلی وفد ان میں بین الاقوامی عسکری مبصرین کے طور پر شامل ہوا تھا۔
مراکش کی رائل آرمڈ فورسز (FAR) کے مطابق ان جنگی مشقوں میں اس حوالے سے عسکری تربیت بھی شامل ہو گی کہ وسیع پیمانے پر تباہی کا باعث بننے والے ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے عملی منصوبہ بندی کیسے کی جائے۔
اس کے علاوہ African Lion کے دو ہفتوں کے دوران ان میں شریک فوجی زمینی، بحری اور فضائی کارروائیوں کے لیے اسپیشل فورسز کے تربیتی اور ہوائی آپریشنز میں بھی شامل ہوں گے۔
مراکش اور اسرائیل نے دسمبر 2020ء میں آپس میں معمول کے تعلقات قائم کیے تھے۔ اس کے بعد سے یہ دونوں ممالک عسکری، سکیورٹی، تجارتی اور سیاحتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3517 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C