19/July/2024

مردان: تخت بھائی میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 2 زخمی

👁️ 37 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مردان: تخت بھائی میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 2 زخمی

مردان: تخت بھائی میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 2 زخمی

مردان (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونحوا کے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں آثار قدیمہ کھنڈرات میں واقع پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دستی بم کا حملہ اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل ہلاک جبکہ حوالدار سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

صدر سرکل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) خالد خان نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کو بتایا تخت بھائی کے کھنڈرات میں واقع پولیس چوکی پر علی الصبح نامعلوم دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا اور فائرنگ بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد کے حملے سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں کانسٹیبل عمر نبی ساکن لوندخوڑ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے، جبکہ حوالدار شبیر ساکن خرکی اور کانسٹیبل محمد فیاض ساکن ٹکر تخت بھائی زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو تخت بھائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں ایم ایم سی ہسپتال ریفر کردیاگیا۔

ایس پی خالد خان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C