مردان سے کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
👁️ 31 بار دیکھا گیا
مردان سے کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
مردان (بیورو رپورٹ) مردان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے گرفتار دہشت گرد کی سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کاٹلنگ پولیس نے مین کاٹلنگ روڈ پرفرش کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی اس دوران مشتبہ تیز رفتار کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری اور ملزم کی گرفتاری کی خاطر جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والے شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت ارشاد ولد سردار حسین سکنہ سکندرے مردان سے ہوئی جو کہ سی ٹی ڈی کو دہشت گردی، قتل و اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
ملزم کی سر کی قیمت حکومت کی طرف سے 50 لاکھ مقرر کی گئی تھی۔
گرفتار دہشت گرد سے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرینڈ، ایک عدد نائن ایم ایم پستول اور متعدد کارتوس برآمد کرلئے۔
پولیس نے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
گرفتار دہشت گرد سے تفتیش کی جارہی ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7445 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C