16/November/2023

مردان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مردان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

مردان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

مردان (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں تھانہ خرکی کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1724868754189025643?t=TgZLKVT5w4gTY2tAweZ3pQ&s=19

ترجمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ خرکی کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار قائم خان زخمی ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان ٹی ٹی پی محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ مردان سٹی کے علاقے کالو شاہ میں تھانہ خرکی کے قریب پولیس ناکے پر مجاہدین نے حملہ کیا جس میں کئی پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C