مستونگ میں دہشتگردی کی نئی لہر، دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک، پانچ زخمی
👁️ 346 بار دیکھا گیا
مستونگ میں دہشتگردی کی نئی لہر، دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک، پانچ زخمی
مستونگ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردی کے دو الگ الگ واقعات میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے دو اہلکار ہلاک جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں قائم مقام ڈی ایس پی عبدالرزاق بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، قلات سے کوئٹہ جانے والی سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر چُھوتُو کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ڈی ایس پی عبدالرزاق اور ایک اور اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے، جب کہ دو اہلکار زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیے گئے، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
دوسری جانب، مستونگ کے علاقے کردگاپ کے مقام سربند میں لیویز فورس کی ایک چیک پوسٹ پر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں تین اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے ان حملوں کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں امن کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور دہشتگردوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی ادارے ملک دشمن عناصر کے سامنے ہرگز جھکیں گے نہیں اور قربانیوں کے ذریعے امن کے قیام کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C