مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
👁️ 160 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
مستونگ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ کے علاقے ریکی بوز میں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد کے ذریعے مدینہ ہوٹل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا گزشتہ شام ہوا اور اس کی شدت سے ہوٹل سے متصل ایک پرچون کی دکان بھی تباہ ہوگئی، جبکہ قریبی ٹیوب ویلوں پر نصب سولر پلیٹس کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے اثرات سے آس پاس کے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے ساتھ شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔
حکام کے مطابق دھماکے کی اصل نوعیت، اس کے محرکات اور واقعے میں ملوث افراد کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C