مسعد بولس ٹرمپ انتظامیہ میں مشرقِ وسطیٰ امور کے مشیر نامزد
👁️ 71 بار دیکھا گیا
مسعد بولس ٹرمپ انتظامیہ میں مشرقِ وسطیٰ امور کے مشیر نامزد
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/وی او اے) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی نژاد امریکہ کے بزنس مین مسعد بولس کو عرب اور مشرقِ وسطیٰ امور کا سینئر مشیر نامزد کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بولس کی نامزدگی کا اعلان اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر کیا۔
بولس ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحب زادی ٹفنی کے سسر ہیں۔ وہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے رکن بھی رہے۔
انہوں نے انتخابات کے دوران مشی گن کی اہم ریاست میں عرب امریکی کمیونٹی سے رابطے کیے اور مہم کے دوران عرب امریکیوں اور مسلم رہنماؤں سے مسلسل ملاقاتیں کیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب میں اس ریاست میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 2020 کے انتخاب میں صدر بائیڈن اس ریاست سے کامیاب ہوئے تھے۔
اتوار کو ٹرمپ نے ‘ٹروتھ سوشل’ پلیٹ فارم پر لکھا کہ مسعد ایک ڈیل میکر ہیں اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے غیر متزلزل حامی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “وہ امریکہ اور اس کے مفادات کے لیے ایک مضبوط وکیل ہوں گے اور میں انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرکے خوش ہوں۔”
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا سربراہ نامزد کیا تھا۔
نومنتخب صدر نے کاش پٹیل کی نامزدگی پر کہا تھا کہ وہ ایک شاندار وکیل، تفتیش کار اور ‘امریکہ فرسٹ’ فائٹر ہیں جنہوں نے اپنا کریئر کرپشن کو بے نقاب کرنے، انصاف کا دفاع کرنے اور امریکی عوام کا تحفظ کرنے میں گزارا ہے۔
پٹیل ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس اور امریکی وزیر دفاع کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ ایف بی آئی کے خفیہ معلومات جمع کرنے کے اختیارات کو محدود کرنے کے حامی رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8820 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4542 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2444 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2083 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1888 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C