مسیحی برادری آج کرسمس جوش و خروش سے منا رہی ہے
👁️ 148 بار دیکھا گیا
مسیحی برادری آج کرسمس جوش و خروش سے منا رہی ہے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) دنیا بھر کی طرح مسیحی برادری پاکستان میں بھی کرسمس کا تہوار منا رہی ہے اور دعائیہ تقریبات میں ملک وقوم کی ترقی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں کرسمس ٹری، اسنومین، برف سے ڈھکےگھر اور ماسک پہنے سانتا کلاز وہاں آنے والوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔
لاہور کے گرجا گھروں میں رات گئے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں، اس موقع پرکیتھڈرل چرچ کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مسیحی برادری کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے اور مختلف آبادیوں اور گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
حیدرآباد میں بھی گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور سانتا کلاز بچوں میں تحائف تقسیم کر رہے ہیں۔
سخت سردی کے باوجود کوئٹہ کے گرجا گھروں میں کرسمس کی روایتی تقریب منعقد ہوئیں اور خواتین و حضرات نے بھی اس میں بھرپور شرکت کی۔
علاوہ ازیں کرسمس پر ملتان میں 1500 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا جبکہ سرگودھا میں بھی کرسمس کا تہوار بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے، بچیاں چوڑیاں پہن رہی ہیں اور مہندی لگوا رہی ہیں جبکہ گرجا گھروں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C