مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کارڈینلز کو گھروں کے کرائے دینے کا حکم
👁️ 55 بار دیکھا گیا
مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کارڈینلز کو گھروں کے کرائے دینے کا حکم
ویٹی کن سٹی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/کے این اے/رائٹرز) پوپ کے نئے احکامات کے تحت ویٹی کن کے دیگر اعلیٰ حکام کو گھروں کے کرائے میں دی جانے والی رعایت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آمدنی بڑھانے کے لیے کلیسائی عہدیداروں کو بھی غیر معمولی قربانی دینا ہو گی۔
مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے رومن کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹی کن کے اخراجات کم کرنے کے لیے نئے احکامات جاری کیے ہیں، جن کے تحت اب کارڈینلز کو بھی اپنے گھروں کے کرائے ادا کرنا ہوں گے۔
اس حوالے سے ویٹی کن کی وزارت خزانہ کے سربراہ میکسیمنو کیبالیرو لیڈو نے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ پوپ فرانسس نے وہاں کے دیگر اعلی حکام کو گھروں کے کرائے میں دی جانے والی رعایت یا سبسڈی ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
اپنے نوٹ میں، جسے ریسکرپٹم بھی کہا جاتا ہے، میکسیمنو کیبالیرو نے بتایا کہ پوپ نے فیصلہ کیا ہے کہ آمدنی بڑھانے اور چرچ کے ”مقدس مقاصد‘‘ پر زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے حکام کو ”ایک غیر معمولی قربانی دینا ہو گی۔‘‘
اخراجات کم کرنے کے نئے اقدامات کیا ہیں؟
اس سے قبل روم اور ویٹی کن میں مقیم کارڈینلز کو صرف یوٹیلیٹیز یعنی بجلی اور پانی جیسی ضروریات کے بل دینا پڑتے تھے جبکہ بشپس اور ویٹی کن کے مینجرز اب تک اپنے گھروں کے مقابلتاﹰ کم یا سبسڈائزڈ رینٹ دے رہے تھے۔
پوپ کے نئے احکامات کے تحت ویٹی کن کے ملکیتی اپارٹمنٹس کا اب چرچ سے منسلک افراد کو بھی اُتنا ہی کرایا دینا ہو گا، جتنا دیگر افراد ادا کرتے ہیں۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ پوپ فرانسس نے اخراجات کم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دو سال قبل انہوں نے کارڈینلز کی تنخواہوں میں 10 فیصد کٹوتی اور ویٹی کن سے منسلک عملے کی تنخواہوں میں بھی کمی کے احکامات جاری کیے تھے تا کہ ملازمین کو برطرف نہ کرنا پڑے۔ اس فیصلے کی وجوہات میں سے ایک کووڈ انیس کے ویٹی کن کے سفارتی ادارے ‘ہولی سی‘ کی آمدنی پر پڑنے والے اثرات تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3667 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C