مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: امریکی نیوی کا ڈسٹرائر اسرائیل کی بندرگاہ پر تعینات
👁️ 155 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: امریکی نیوی کا ڈسٹرائر اسرائیل کی بندرگاہ پر تعینات
یروشلم/تہران (ڈیلی اردو/بی بی سی)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ ’’کسی بھی جارحیت کے خلاف‘‘ فوری اور مؤثر ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔ ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ پزشکیان نے جمعے کے دن متحدہ عرب امارات کے صدر کو بتایا ہے کہ تہران حکومت جنگ نہیں چاہتی اور مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
دوسری طرف ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی دباؤ میں آ کر ایران پر حملہ کرنے سے باز رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسی کسی کارروائی سے پورا خطہ متاثر ہو گا۔
استنبول میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں فیدان نے مزید کہا کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل امریکہ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ایران پر حملہ کرے، ’’ہمیں امید ہے کہ امریکی انتطامیہ کامن سنس سے کام لیتے ہوئے ایسا نہیں کرے گی۔‘‘
دریں اثنا اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یو ایس نیوی کا ایک ڈسٹرائر ایلات کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو چکا ہے۔ یہ جنگی بحری بیڑہ ایک ایسے وقت میں تعینات کیا گیا ہے، جب ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے بچا جا سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور فوجی آپریشن سے گریز کا امکان موجود ہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے چند روز قبل ہی کہا تھا کہ ایران کے پاس جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے وقت کم رہ گیا ہے۔ ایران نے کسی بھی حملے کی صورت میں امریکی اڈوں اور بحری بیڑوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3597 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C