مصر کے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کرگئے
👁️ 37 بار دیکھا گیا
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کرگئے
قاہرہ (ڈیلی اردو) مصر کے سابق صدر حُسنی مبارک 91 سال کی عمر میں قاہرہ کے فوجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
حسنی مبارک 1981 سے 2011 تک مصر کے حکمران رہے تاہم تیونس سے شروع ہونے والی مزاحمتی تحریک ’عرب بہار‘ کے بعد انہیں اقتدار چھوڑنا پڑا۔
اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد مظاہرین کے قتل سمیت کئی مقدمات کے باعث حسنی مبارک قید میں رہے تاہم 2017 میں عدالت نے انہیں قتل کے الزامات سے بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
حسنی مبارک نے دوران قید 6 سال کا عرصہ ملٹری اسپتال میں گزارا مگر وہ اس عرصے میں شدید علیل رہے۔
ریاستی ٹی وی نے بھی سابق صدر کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاہرہ کے ملٹری اسپتال میں سرجری کے باعث زیر علاج حسنی مبارک انتقال کرگئے ہیں۔
مصری حکام کی جانب سے ان کی موت کی وجوہات کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم ان کی سابقہ اہلیہ کے بھائی جنرل منیر ثابت کا کہنا ہے کہ ہم اسپتال میں موجود ہیں اور صدارتی دفتر ہی ان کی تدفین کے انتظامات کرے گا۔
مصر کے صداری آفس سے بھی حسنی مبارک کے انتقال پر صداری فرمان جاری کیا گیا جس میں انہیں فوجی لیڈر اور جنگ کا ہیرو قرار دیا گیا ہے۔
حسنی مبارک کون تھے؟
حسنی مبارک 4 مئی 1928 کو پیدا ہوئے، انہوں نے 1949 میں مصری ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی اور پھر اسی عرصے میں پائلٹ بنے۔
مختلف عہدوں پر ترقی کرتے ہوئے وہ 1972 میں مصری ائیرفورس کے کمانڈر ان چیف بنے جنہیں 1973 میں اسرائیل کے خلاف ہونے والی ’یوم کِپور‘ جنگ میں قومی ہیرو قرار دیا گیا۔
اس جنگ میں مصری فوج نے اسرائیل کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا تھا اور کئی طیارے مار گرائے تھے۔
حسنی مبارک کو 1975 میں صدر انور سادات نے نائب صدر بنادیا تھا اور ان کے قتل کے بعد 14 اکتوبر 1981 وہ کو مصر کے چوتھے صدر بنے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C