مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی
👁️ 49 بار دیکھا گیا
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا کے جنوب مغرب میں عقبہ جبر کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی بچے سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے عقبہ جبر میں ایک بچے کے سرمیں گولی ماری گئی جسے شدید زخمی حالت میں اریحا ہسپتال منتقل کیا گیا۔
نابلس اور قلقیلیہ میں آبادکاری مخالف مارچ کو کچلنے کے بعد قابض فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد شہری زخمی بھی ہوئے۔
جبل صبیح کے قرب و جوار میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے ربڑ کی گولیوں اور زہریلی گیس کے بم برسائے جبکہ فلسطینی نوجوانوں نے ربڑ کے ٹائروں کو آگ لگا دی اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔
مشرق میں واقع گائوں بیت دجن میں قصبے کی زمین پر ہفتہ وار آبادکاری مخالف مارچ کے آغاز کے بعد جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ربڑ کی گولیوں اور زہریلی گیس کے بموں سے نشانہ بنایا۔
میڈیکل ریلیف اتھارٹی نے اطلاع دی کہ اس کے عملے نے بیت دجن میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 10 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ بیت دجن قصبے میں اکتوبر 2020 سے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ان مظاہروں کا مقصد قصبے کی زمینوں کے شمال مشرقی علاقے میں آبادکاری کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3553 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C