مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144 نافذ، سرینگر میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ
👁️ 186 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144 نافذ، سرینگر میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ
سرینگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بڑی ریاستی دہشتگردی کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144 نافد کر دی گئی ہے جبکہ سری نگر میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دی جبکہ پوری وادی کشمیر میں مکمل کرفیو کی تیاریاں کرلی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ہسپتالوں کیلئے کرفیو پاسز جاری کردیئے گئے ہی، انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔
سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی کو نظر بند کردیاگیا ہے۔ ساجد لون سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں کو بھی نظر بند کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قابض ریاستی دہشت گرد فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144 نافد کر دی ہے اور سری نگر میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پورہ وادی کشمیر میں کرفیو کی بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ہسپتالوں کے عملے کیلئے کرفیو پاسز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ یونیورسٹی کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھروں پر نظر بند کردیا گیا ہے۔
Hope those who accused us of rumour mongering realise that our fears weren’t misplaced. Leaders under house arrest, broadband services suspended & section 144 enforced isn’t normal by any standard.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) August 4, 2019
اپنی نظر بندی سے قبل مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بھی بند کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کل کیا ہونیوالا ہے؟
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وادی میں ظلم وبریت کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے جبکہ امرنا تھ یاترا کیلئے آنیوالے یاتریوں، سیاحوں اور غیر کشمیری طلبہ کو بھی مقبوضہ کشمیر سے نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
بھارت کی جانب سے وادی نیلم پر کلسٹر بم پھینکنے کے ساتھ ساتھ ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے موثر جواب دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 2 بچے زخمی
01/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C