ملک میں دہشتگردی بڑھی، ریاست حقیقت چھپا رہی ہے، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
ملک میں دہشتگردی بڑھی، ریاست حقیقت چھپا رہی ہے، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ریاست چند مہینوں سے اس حقیقت کو چھپا رہی ہے کہ ملک خصوصا خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھ گئی۔
اسلام آباد سے جاری کئے گئے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ظاہر ہونے سے واضح ہو گیا کہ ریاست عوام کو اندھیرے میں رکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وقفے وقفے سے حملوں، اغوا اور تاوان کے مطالبوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، سوات کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف بڑی ریلیاں نکالیں۔
میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ریاست نے معصوم شہریوں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ لاگو کرنے پر انحصار کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں فاٹا کے انضمام کے 4 سال بعد بھی ریاست بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ریاست نے عسکریت پسندی کے خلاف پرامن سویلین تحریکوں سے انگیجمنٹ سے بھی انکار کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر بات کرنے کے لئے مشترکہ اجلاس بلانے کا کئی بار مطالبہ کیا لیکن کسی نے اس پر کان نہ دھرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5136 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C