30/August/2025

موریطانیہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 49 تارکین وطن ہلاک، 100لاپتہ

👁️ 500 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
موریطانیہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 49 تارکین وطن ہلاک، 100لاپتہ

موریطانیہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 49 تارکین وطن ہلاک، 100لاپتہ

نواک شوط (ڈیلی اردو/اے ایف پی )  موریطانیہ کے ساحل کے قریب مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 49 افراد ہلاک اور تقریباً 100 لاپتا ہو گئے ہیں۔

 

مقامی کوسٹ گارڈ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ گشتی ٹیموں نے سترہ افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ 49 لاشیں نکالی گئیں۔ تلاش کا عمل ابھی جاری ہے۔

 

مہاجرین کے مطابق کشتی میں لگ بھگ 160  افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر سینیگال اور گیمبیا کے شہری شامل تھے۔ 

 

سینیگال، گیمبیا اور دیگر مغربی افریقی ممالک کے ہزاروں افراد روزگار اور بہتر زندگی کے لیے بحیرہ اوقیانوس کے ذریعے اسپین کے جزائر کینری آئی لینڈز جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ راستہ دنیا کے سب سے خطرناک مہاجر راستوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں ہر سال درجنوں کشتیاں یا تو لاپتا ہو جاتی ہیں یا ڈوب جاتی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C