مکّہ مکرمہ: 24 ہزار پاکستانی عازمین حج کی زندگی خطرے میں، 13 عازمین جاں بحق
👁️ 163 بار دیکھا گیا
مکّہ مکرمہ: 24 ہزار پاکستانی عازمین حج کی زندگی خطرے میں، 13 عازمین جاں بحق
مکّہ مکرمہ (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) 24 ہزار پاکستانی عازمین حج کی زندگی خطرے میں، سعودی عرب پہنچنے والے ہزاروں پاکستانی عازمین بیمار پڑ گئے، جبکہ 13 حجاج زندگی کی بازی ہار گئے۔ ایک شخص ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے حجاج کرام کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی عازمین حج سے متعلق تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب پہنچنے والے 24 ہزار عازمین حج بیمار ہوگئے ہیں۔ جبکہ پاکستان حج مِشن کے حکام نے بتایا ہے کہ حج کی غرض سے سعودی مملکت جانے والے 13 پاکستانی مرد و خواتین مکّہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زیارت کے دوران جاں بحق ہو گئے ہیں۔ان میں گیارہ سرکاری حج اسکیم کے تحت اور دو نجی اسکیم کے تحت آئے تھے۔
حجاز کی مقدس سرزمین پر وفات پانے والے پاکستانیوں کو مکّہ کے الشرائع اور مدینہ کے جنت البقیع کے تاریخی قبرستانوں میں دفن کیا گیا ہے۔جبکہ جو 24 ہزار عازمین حج بیمار پڑ گئے ہیں، انہیں بھرپور طبی امداد و سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہے۔
حج مِشن کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اب تک پاکستان سے ایک لاکھ 10 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جن میں سے 89 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم جبکہ 31 ہزار نجی حج اسکیم کے تحت مکہ مکرمہ اور جدہ پہنچے ہیں۔
اس وقت پی آئی اے، ایئر بلیو اور سعودی ایئر لائنز عازمین حج کو پاکستان سے سعودی عرب منتقل کر رہی ہیں۔ان میں سے 32 ہزار پاکستانی عازمین حج پہلے سیدھے مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ جہاں اُنہوں نے آٹھ سے نو روز تک قیام کیا اور زیارت مکمل ہو جانے کے بعد اب مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت آنے والے 20 ہزار سے زائد عازمین ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ جبکہ اسی اسکیم کے تحت آنے والے 58 ہزار سے زیادہ عازمین حج مکّہ مکرمہ میں ہیں۔ ان میں سے چند ہزار حالیہ دِنوں جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے براہِ راست مکّہ مکرمہ پہنچے ہیں۔
پاکستانی عازمینِ حج کی معاونت اور رہ نمائی کے لیے 416 پاکستانی معاونین اور 9 سو مقامی خدام کو تعینات کیا گیا ہے۔ وہ چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C