مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
👁️ 123 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
اسلام آباد(ڈیلی اردو) حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم ہونے والے اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔ وہ سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم کیے جانے والے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی کریں گے۔
یہ تقرری پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے لیے قائم کیے گئے مکہ مشترکہ دفاعی فریم ورک کو عملی اور ادارہ جاتی شکل دینے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے جنرل سیکریٹریٹ قائم کرنے اور اس کی سربراہی ابتدائی طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیکریٹری جنرل کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تینوں ممالک کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ 7 اگست 2026 کو مکہ مکرمہ میں طے پایا تھا۔ بعد ازاں 31 اگست کو استنبول میں ہونے والے پہلے اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی اجلاس میں معاہدے کے تحت تعاون کو مزید منظم کرنے اور ریاض میں جنرل سیکریٹریٹ قائم کرنے پر پیش رفت ہوئی۔
فیصلے کے مطابق جنرل سیکریٹریٹ اتحاد کے ادارہ جاتی امور اور باہمی دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے میں معاونت کرے گا، جبکہ پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا اور ان کی ابتدائی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پاک فوج کے سابق سینئر افسر ہیں۔ وہ ماضی میں پشاور میں قائم 11 کور کی کمانڈ کے علاوہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، اجتماعی دفاع اور علاقائی سلامتی سے متعلق مشترکہ فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ معاہدے کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید منظم کرنے کے لیے مشترکہ ادارہ جاتی ڈھانچہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C