مہدی کروبی کی خامنہ ای پر شدید تنقید، ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کو ناقابل قبول قرار
👁️ 294 بار دیکھا گیا
مہدی کروبی کی خامنہ ای پر شدید تنقید، ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کو ناقابل قبول قرار
تہران (ڈیلی اردو/بی بی سی)ایران میں اپوزیشن رہنما مہدی کروبی نے اپنے ایک بیان میں رہبر اعلیٰ خامنہ ای کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران کی موجودہ صورتحال براہِ راست علی خامنہ ای کی داخلی اور بین الاقوامی تباہ کن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔‘
مہدی کروبی نے کہا کہ خامنے ای کی ان پالیسیوں میں ’مہنگے اور لاحاصل جوہری منصوبوں پر اصرار اور گزشتہ دو دہائیوں میں عوام و ملک پر پابندیوں کے سنگین اثرات‘ شامل ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ’اس بحران سے پُرامن طور پر نکلنے کا واحد راستہ عوام کی طرف رجوع کرنا اور ان کے حقِ خودارادیت کو ایک آزاد ریفرنڈم کے ذریعے تسلیم کرنا ہے۔‘
جنوری 2026 میں ہزاروں احتجاج کرنے والے شہریوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’اس سانحے کی گہرائی یقینا اتنی گہری ہے کہ اس گھناؤنے اور ظالمانہ قتل عام کو جواز بخشنے یا اس پر پردہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ مقتولین کی لاشوں کی بے حرمتی کے لیے کوئی بہانہ یا بہانہ قابل قبول نہیں ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ جب خامنہ ای نے ’سنگین معاشی حالات کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں کے وحشیانہ قتل عام کے بعد احتجاج کو تسلیم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ جھوٹا دعویٰ ہے کیونکہ اب تک انھوں نے اپنے حامیوں یا ان کے اختیار کردہ افراد کے علاوہ اجتماعات کے لیے اجازت نامے جاری نہیں کیے ہیں۔‘
اس سے ایک روز قبل اپوزیشن رہنما میر حسین موسوی نے بھی ایک بیان میں حکومت کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’تُفنگ (ہتھیار) زمین پر رکھ کر اقتدار سے الگ ہو جائیں۔ عوام کس زبان میں کہیں کہ وہ اس نظام کو نہیں چاہتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے علاقے زروم میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، 5 ہلاک، 7 زخمی
20/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9273 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C