مہمند اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، سینئر کمانڈر سمیت 16 شدت پسند ہلاک
👁️ 378 بار دیکھا گیا
مہمند اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، سینئر کمانڈر سمیت 16 شدت پسند ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو رہورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے اضلاع مہمند اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے سینئر کمانڈر سمیت 16 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران مجموعی طور پر 13 شدت پسند مارے گئے۔
عسکری حکام کے مطابق ضلع مہمند میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 7 شدت پسند ہلاک ہوئے۔
اسی طرح ضلع بنوں میں ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 مزید شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ شدت پسند کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں ’عزمِ استحکام‘ کے تحت کی جا رہی ہیں، جو نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی اپیکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کی گئی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ مہم مکمل رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں شدت پسندوں کے خلاف ان دو کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
بنوں: حافظ گل بہادر گروپ کا سینئر کمانڈر ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے مامندخیل میں کیے گئے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم حافظ گل بہادر گروپ کے سینئر کمانڈر مولوی انصاف اللہ ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند کی شناخت مولوی انصاف اللہ کے نام سے ہوئی، جس کا اصل نام اکرام اللہ تھا۔ وہ زرگل عرف انکل گروپ کا سینئر کمانڈر تھا اور شمالی وزیرستان میں اسسٹنٹ کمشنر پر قاتلانہ حملے کی کوشش میں بھی ملوث رہا تھا۔
آپریشن کے دوران اس کے دو ساتھی، عطاالرحمٰن اور ابو صالح بھی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک اور شدت پسند درویش زخمی ہوا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق مہمند اور بنوں میں ہلاک ہونے والے بیشتر شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے منسلک گروہوں سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ٹانک کے سرکاری پٹوار خانے میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
29/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C