مہمند میں باجوڑ آپریشن کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند
👁️ 454 بار دیکھا گیا
مہمند میں باجوڑ آپریشن کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند
غلنئی + خار (ڈیلی اردو نمائندگان) قبائلی ضلع مہمند کے علاقے غلنئی کے قریب چاندہ بازار میں باجوڑ میں جاری فوجی آپریشن "سربکف" کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بطور احتجاج پشاور-باجوڑ قومی شاہراہ کو مکمل بند کر دیا، جس سے ٹریفک معطل ہو گئی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاجی مظاہرے میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے مقامی نمائندوں نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں باجوڑ، خیبر اور وزیرستان میں جاری فوجی آپریشنز کو مسترد کرتے ہوئے انہیں "غیر ضروری اور عوام دشمن" قرار دیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شہری علاقوں میں جاری فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں، بے گناہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، اور متبادل پرامن حکمت عملی اپنائی جائے۔
باجوڑ میں صورت حال سنگین، کرفیو نافذ
دوسری جانب ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کے خلاف جاری "آپریشن سربکف" کے باعث صورت حال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق، تحصیل لوئی ماموند سمیت 16 علاقوں میں تین روزہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بادِ سیاہ، ترخو، ارب، گاٹ، آگرا، خرچائی، دواگئی، کالان، لغارئی، کِٹکوٹ، گِلئی، نختر، زرئی، دمبرال، امانتا اور زگائی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں اب تک 20 سے زائد شدت پسند ہلاک اور 24 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ درجنوں مبینہ عسکریت پسند افغانستان فرار ہو گئے ہیں۔ تاہم مقامی صحافیوں اور عینی شاہدین کے مطابق کارروائی کے دوران عام شہریوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
مقامی صحافی بلال یاسر نے بتایا کہ اپر ماموند کے بعض دیہات میں پہلی مرتبہ مسجدوں سے اذان کی صدائیں خاموش ہو گئیں اور نماز کا باقاعدہ اہتمام بھی نہیں ہو سکا۔ اطلاعات کے مطابق اب تک کم از کم 4 عام شہری ہلاک اور 12 زخمی ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، آپریشن میں بھاری توپ خانہ اور ہیلی کاپٹرز استعمال کیے جا رہے ہیں۔ فضا مسلسل فائرنگ اور دھماکوں سے لرزتی رہی، جس نے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C