مہمند، شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنوں میں آپریشنز، 85 پاکستانی طالبان ہلاک
👁️ 260 بار دیکھا گیا
مہمند، شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنوں میں آپریشنز، 85 پاکستانی طالبان ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران سیکیورٹی فورسز اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں کم از کم 85 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
فوجی حکام کے مطابق یہ دہشت گرد بھارتی ایجنسیوں کے زیرِ اثر سرگرم تنظیم "فتنۃ الخوارج" سے وابستہ تھے۔
مہمند میں 50 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے دراندازی کی کوشش کے دوران ضلع مہمند میں 45 سے 50 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے پاک–افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر سرحد پار سے پاکستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران دہشت گردوں کی ایک بڑی تشکیل کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
شمالی وزیرستان میں 18 دہشت گرد مارے گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
جنوبی وزیرستان میں 8 دہشت گرد ہلاک
ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
بنوں میں جھڑپ، 8 دہشت گرد مارے گئے
ذرائع کے مطابق چوتھی کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں مزید 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ شدت پسندوں کو ’خوارج‘ جبکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے عسکریت پسندوں کو ’فتنۃ الہندستان‘ قرار دیتا ہے۔
سیز فائر اور جنگ بندی کا پس منظر
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق اس جنگ بندی کا مقصد سرحدی کشیدگی کو کم کرنا اور انسانی بنیادوں پر ماحول کو بہتر بنانا تھا۔
اعلیٰ قیادت کا خراجِ تحسین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں "قابلِ فخر" ہیں، جن سے ملک میں امن و استحکام بہتر ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ریاست بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندستان (کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم بلوچ لبریشن آرمی) کو جڑ سے ختم کر دے گی، عزمِ استحکام مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔”
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا۔
ان کے بقول، “پاکستانی عوام کی حفاظت اور ملکی سالمیت کے لیے دہشت گردی کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ جب تک ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا، انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی۔”
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے 34 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ “یہ آپریشن ہماری فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کا مظہر ہیں، ہمارے بہادر افسر اور جوان قوم کا فخر ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4535 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C