میانمار کے رخائن میں فوجی طیاروں کی بمباری، متعدد مکانات تباہ
👁️ 114 بار دیکھا گیا
میانمار کے رخائن میں فوجی طیاروں کی بمباری، متعدد مکانات تباہ
میانمار(ڈیلی اردو) ریاست رخائن کے شمالی علاقے راتھیڈاونگ میں میانمار کی فوج نے مختلف دیہات پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی جبکہ متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔
مقامی افراد کے مطابق 18 اگست کو فوجی طیاروں نے صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے سے 10 بجے کے درمیان کیاوکٹان گاؤں پر متعدد فضائی حملے کیے۔ علاقے میں مواصلاتی نظام شدید متاثر ہونے کے باعث حملوں میں جانی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
اس سے ایک روز قبل 17 اگست کو اسی علاقے کے آوک زی کائنگ گاؤں کو بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں 48 سالہ خاتون ڈاؤ تھان مے نو زخمی ہوگئیں جبکہ ان کے گھر سمیت 3 مکانات تباہ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کے ماتھے پر بم کے ٹکڑے لگنے سے زخم آیا۔ حملے کے بعد انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ رخائن ریاست کے مختلف علاقوں میں میانمار کی فوج کی جانب سے فضائی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان حملوں کے باعث شہری آبادی کو مسلسل خطرات کا سامنا ہے۔
نارنجارا نیوز کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم اگست سے 16 اگست کے دوران فوجی کارروائیوں میں 31 ارکانی شہری، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہلاک جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 16 اگست کو تھاندوی کے علاقے میں بھی میانمار کی فضائیہ نے حملہ کیا تھا، جس میں ایک باپ اور بیٹا ہلاک جبکہ 6 دیگر شہری زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C