میانمارمیں فوجی حکومت کی مخالفین پر بمباری، 100 افراد ہلاک
👁️ 57 بار دیکھا گیا
میانمارمیں فوجی حکومت کی مخالفین پر بمباری، 100 افراد ہلاک
ینگون (ڈیلی اردو) میانمار میں فوجی حکمرانی کے خلاف منعقد ہونے والی ایک تقریب پر فوج نے فضائی حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین اور غیر جانبدار میڈیا کا دعوی ہے کہ حملے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی فوج کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے ینگون کے مضافاتی علاقے پر بمباری کی۔ یہ قصبہ ملک میں دو سال قبل کی گئی فوجی بغاوت کیخلاف مزاحمت کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ یہ فضائی حملے اس وقت ہوئے جب مقامی رہائشی ایک انتظامی دفتر کے افتتاح کے لیے بڑی تعداد میں جمع تھے۔
کہا جا رہا ہے کہ ملک میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں قائم ہونے والی فوجی حکومت کے خیال میں یہ اجتماع حکومت مخالف عسکری تنظیم کا تھا جسے کچلنے کے لیے فضائی کارروائی کی گئی۔
فوجی حکومت کی جانب سے اجتماع پر فضائی حملے اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
مارشل لا حکومت میں ذرائع ابلاغ پر پابندی اور سینسر شپ کے باعث مستند معلومات کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔
تاہم زخمیوں میں سے ایک نے بین الااقوامی میڈیا کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کے فضائی حملوں میں 100ے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسی طرح امدادی کاموں میں مصروف ایک رضاکار نے الجزیرہ کے نمائندے کو بتایا کہ اس نے کم سے کم 40 لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ہے جب کہ لاشوں کی منتقلی کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ میانمار کی فوج نے یکم فروری 2021 کو جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرکے ملک کی حکمراں آنگ سان سوچی سمیت وزرا اور کئی سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
فوجی بغاوت کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کو طاقت سے کچلا گیا جس میں 3 ہزار کے قریب مظاہرین اور 47 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 ہزار زخمی ہوئے جب کہ انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن سمیت 6 افراد کو پھانسی دی گئی۔
فوجی حکومت نے اپنے اقتدار کو مضبوط تر کرنے کے لیے مزاحمت کاروں کو کچلنے کے لیے ان کے علاقوں پر دو سال کے دوران 600 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں جن میں سب سے زیادہ ہلاکت خیز فضائی کارروائی آج ہوئی ہے۔
میانمار میں ہنگامہ آرائی، مظاہروں، فوجی آپریشن اور جبری قوانین کے باعث دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور مغربی ممالک نے حکمران جرنیلوں کے خلاف پابندیاں عائد کردی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C