میران شاہ کنٹونمنٹ پر راکٹ حملہ؛ وزیرستان میں جھڑپوں کے دوران متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
👁️ 73 بار دیکھا گیا
میران شاہ کنٹونمنٹ پر راکٹ حملہ؛ وزیرستان میں جھڑپوں کے دوران متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان اور ضلع خیبر کی وادیٔ تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور حکام نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
شمالی وزیرستان کے مرکزی انتظامی شہر میران شاہ میں مبینہ عسکریت پسندوں نے نامعلوم سمت سے کینٹ کے علاقے میں راکٹ داغا جو وہاں قائم ہیلی پیڈ پر جا لگا۔
حکام نے راکٹ حملے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں ہفتے کی علی الصباح سیکیورٹی فورسز اور مبینہ عسکریت کے درمیان اس وقت جھڑپ شروع ہوئی جب فورسز نے اپر جنوبی وزیرستان کے علاقے ٹورنامنٹ تیارزہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کا آغاز کیا۔
فورسز کے علاقے میں پہنچتے ہی نامعلوم عسکریت پسندوں نے فائرنگ کا تبادلہ کیا جس کے بعد دوطرفہ جھڑپ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
حکام نے جھڑپ میں پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل نہیں بتائی۔ البتہ مقامی افراد کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی سہ پہر تک ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے تین کی لاشیں سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں۔
حکام 20 مبینہ دہشت گردوں کو گھیرے میں لینے اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہنے کی تصدیق کرتے ہیں۔
افغانستان سے ملحقہ دونوں قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت سے متعلق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یوں دکھائی دیتا ہے کہ علاقے میں موجود یا روپوش عسکریت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعے کی شب جاری ایک بیان میں کم از کم 12 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا بتایا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں (فتنہ الخوارج) کے خلاف شروع کی گئی کارروائیوں میں اب تک ہلاک کیے جانے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے جب کہ 14 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بیان میں عسکریت پسندوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں ایسے موقع پر ہو رہی ہیں جب کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جنگجوؤں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بدھ کو کارروائی کرتے ہوئے حاضر سروس لیفٹننٹ کرنل، ان کے دو بھائیوں اور ایک بھتیجے کو اغوا کر لیا تھا۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد خالد امیر خان گنڈا پور کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے والد کی تدفین کے بعد ایک مسجد موجود تھے اور ان سے تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5280 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C