میری چھوٹی بہن کی زبردستی طالبان جنگجو سے شادی کر دی جائے گی، افغان پناہ گزین
👁️ 129 بار دیکھا گیا
میری چھوٹی بہن کی زبردستی طالبان جنگجو سے شادی کر دی جائے گی، افغان پناہ گزین
لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) ’طالبان نے مجھے بتایا کہ میری بہن کی جلد ہی کسی جنگجو سے زبردستی شادی کر دی جائے گی۔‘
یہ الفاظ برطانیہ میں مقیم ایک افغان طالب علم کے ہیں جو سکالرشپ پر یونیورسٹی میں پڑھ رہے ہیں۔ جب طالبان نے کابل پر قبضہ کیا تو وہ طیارے کے ذریعے برطانیہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تاہم وہ اپنے خاندان والوں کو ساتھ نہ لا سکے۔
’وہ کہہ رہے ہیں کہ میری بہن کی شادی ایک پاگل طالب سے کر دی جائے گی۔ یہ سزائے موت نہیں لیکن عمر قید کے مانند ضرور ہے۔‘
بی بی سی اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کر رہا تاہم ان کا کہنا ہے کہ انھیں ایسے پیغامات آئے ہیں۔
بی بی سی ریڈیو فور کے ٹوڈے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے انھیں اور ان کی والدہ کو بتایا تھا کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر ان کی بہن کو شادی کے لیے لے جائیں گے۔
‘وہ ایک جنگی قیدی کی طرح ہوگی۔ وہ ابھی تک پورے جملے تک نہیں بول سکتی، اسے سکول میں ہونا چاہیے۔ لیکن وہ کہہ رہے ہیں اسے سکول میں نہیں ہونا چاہیے، اس کی شادی کر دینی چاہیے۔‘
اگرچہ اس شخص کو سکالرشپ دینے والے ادارے کی جانب سے ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے قریبی خاندان والوں سمیت برطانیہ آ سکتے ہیں تاہم کابل کے ہوائی اڈے پر افراتفری کی وجہ سے وہ اپنی ماں اور بہن کو ساتھ لانے کا ‘خطرہ’ مول نہیں کے سکے۔
ہوائی اڈے پر دلخراش مناظر تھے جب امریکہ اور اس کے اتحادی، بشمول برطانیہ، 31 اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے اپنے شہریوں اور افغانستان سے نکلنے کے لیے اہل افغانوں کے انخلا کی کوششیں کر رہے تھے۔
کچھ لوگ امریکی فوجی طیاروں سے لٹکنے کے بعد موت کے منھ میں چلے گئے اور 26 اگست کو ہوائی اڈے کے باہر ایک خودکش بم حملے کے بعد سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی جس میں 170 شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
ہلاک شدگان میں زیادہ تر وہ لوگ تھے جو شہر سے نکلنے والے طیاروں میں سوار ہونے کی امید کر رہے تھے۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت یہ سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا کو افغانستان سے باہر نکالنے میں مدد کر رہی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم برطانوی شہریوں اور ملک سے نکلنے کے اہل افغانوں کو محفوظ طریقے سے باہر نکالنے کے اپنے وعدہ کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔’
تاہم سکالرشپ پر برطانیہ آنے والے شخص کا خیال ہے کہ طالبان انھیں ملک میں ان کی کاروباری سرگرمیوں کی سزا دے رہے ہیں۔
‘مجھے واٹس ایپ کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ مجھے برطانوی فوج نے ملک سے نکالا ہے کیونکہ میں ان کا ایجنٹ تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے لیکن میرے خاندان کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔‘
‘طالبان سمجھتے ہیں کہ اگر آپ کا بین الاقوامی برادری سے تعلق ہے تو آپ ملک کی اسلامی ثقافتی اقدار کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ وہ بدلہ لینے کے لیے کچھ بھی کریں گے، وہ بے رحم ہیں۔ وہ ان لوگوں کے خاندانوں کو خوف زدہ کر رہے ہیں جو ہمارے معاشرے کے لیے کچھ اچھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔’
اس شخص کا کہنا تھا کہ اسے سو فیصد یقین ہے کہ اس کی بہن کو اگلے مہینے میں لے جایا جائے گا اور اگر وہ اپنی ماں، بہن اور بھائیوں کو برطانیہ نہیں لا پائے تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ ‘پرامید’ ہیں کہ شاید وہ اپنے خاندان کو برطانیہ لا پائیں گے جیسا کہ کچھ دوسرے شیوننگ اسکالرز کے لیے ممکن ہو پایا۔لیکن انہیں ابھی تک حکومت کی طرف سے ‘مثبت جواب’ نہیں ملا ہے۔
برطانوی حکومت افغان شہری آباد کاری سکیم کی تیار کر رہی ہے۔ پہلے سال میں 5000 افغان پناہ گزین لیے جائیں گے جبکہ طویل مدتی سلسلے میں 20،000 پناہ گزینوں کو برطانیہ لانے کا منصوبہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3367 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2565 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C