میڈیکل کالج کے طالبعلم تحسین انجم کی خودکشی کے تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات
👁️ 200 بار دیکھا گیا
میڈیکل کالج کے طالبعلم تحسین انجم کی خودکشی کے تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات
پشاور (ڈیلی اردو) یونیورسٹی کیمپس پشاور کے ہاسٹل میں میڈیکل کالج کے سال آخر کے طالبعلم کی خودکشی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے متوفی کے کمرہ سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’میں جوان ہوں، میرے اعضاء عطیہ کر دیئے جائیں‘‘، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے اور مقدمہ درج کر کے مختلف ذاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
پشاور یونیورسٹی میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام سینا ہال ہاسٹل کے وارڈن ڈاکٹر جمیل نے کیمپس پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب دو طالب علم اس کے پاس آئے اور کہا کہ انہوں نے کمرہ نمبر 252 جس میں ان کا ساتھی تسنیم انجم ساکن مردان رہائش پذیر ہے کا دروازہ کئی بار کھٹکھٹایا مگر اندر سے کوئی رسپانس نہیں آرہا اُنہیں شک ہے کہ تسنیم کو کچھ ہونہ گیا ہو، جس کے بعد وہ طلباء اور اپنے سٹاف کے چند ساتھیوں کے ہمراہ مذکورہ کمرہ میں گیا تو کمرے میں اندھیرا تھا اور دروازہ اور کھڑکیاں اندر سے بند تھی ۔
انہوں نے ایگزاسٹ کے ذریعے موبائل فون کی روشنی میں اندر جھانکا تو دیکھا کہ تسنیم انجم پنکھے سے لٹکا ہوا ہے، وارڈن نے بتایا کہ واقعے کے بعد انہوں نے ڈین اور دیگر افسران سمیت کیمپس پولیس کو اطلاع کردی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ دیا اور نعش کو پنکھے سے اتار کر مردہ خانہ منتقل کردیا۔ یونیورسٹی کے ڈین کا کہنا ہے کہ مذکورہ طالبعلم کی خودکشی کی وجہ ذہنی تناؤ لگتی ہے تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تسنیم کے کمرے سے ایک تحریر بھی ملی ہے جس میں لکھا تھا کہ ’’میں جوان ہوں، میرے اعضا عطیہ کئے جائیں‘‘، تحریر کے آخر میں Smile لکھا گیا ہے اور ساتھ میں ایک کارٹون بھی بنایا ہے جو ہنستے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ پولیس کے مطابق تسنیم کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسے کوئی نفسیاتی مسئلہ درپیش نہیں تھا جبکہ تسنیم کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے تاہم فائنل انٹرنل امتحان میں کم نمبرلینا بھی خودکشی کی وجہ ہوسکتی ہے اور اِس پہلو کو بھی تفتیش کے دوران جھانچا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C