نئی دہلی: پیسوں کا تنازعہ، ملزم نے دوست کے ٹکڑے کرکے فلش میں بہادئیے
👁️ 164 بار دیکھا گیا
نئی دہلی: پیسوں کا تنازعہ، ملزم نے دوست کے ٹکڑے کرکے فلش میں بہادئیے
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی شہر ممبئی میں پیسوں کے تنازعے پر پنٹو شرما نامی شخص نے اپنے دوست کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے فلش میں بہا دئیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ساتھی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے اور اسے بیت الخلاء میں بہانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزم اور مقتول کے درمیان مالی معاملات پر تنازعہ چل رہا تھا تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ ملزم متاثرہ شخص کے فلیٹ میں کیوں گیا تھا۔
ملزم پنٹو شرما نے پولیس کو بتایا کہ جگڑے کے دوران گنیش کی ہلاکت پر میں گھبرا گیا تھا، جس کے بعد آرے سے گنیش کی لاش کے 200 چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر دئیے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 42 سالہ پنٹو شرما نے لاش کے چھوٹے ٹکڑے مقتول کے ہی بیت الخلاء میں بہائے جبکہ لاش کا حصّہ چلتی ٹرین سے باہر پھینکا تھا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سیوریج لائن میں ٹکڑے پھسنے کے باعث عمارت کے دیگر فلیٹس کی سیوریج لائنیں بھی بند ہوگئی جس کیلئے رہائشوں نے خاکروب کو بلایا تو صفائی کے دوران انسانی اعضاء برآمد ہوئے جس کی اطلاع خاکروب نے ہی پولیس کو دی۔
ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جینٹ باجبالی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ عمارت کے سیپٹک ٹینک (گٹر) سے بڑی تعداد میں انسانی اعضاء برآمد ہوئے ہیں جنہیں فارنسیک لیب بھیج دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3166 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C